مقالہ نگار: پاریکھ، رؤف پاکستانی زبانیں اور بولیاں:ایک بنیادی تعارف

اردو : مجلہ
94 : جلد
2 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
انجمن ترقیٔ اردو پاکستان، کراچی : ناشر
روف پارکھ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 191 times.

پاکستانی زبانوں سے مراد وہ زبانیں ہیں، جو پاکستان میں بولی جاتی ہیں اور جنھیں پہلے غلط طور پر صوبائی زبانیں یا علاقائی زبانیں قرار دیا جاتا تھا۔ ان زبانوں اور بولیوں میں حیرت انگیز تنوع پایا جاتا ہے۔ محققین اور مستشرقین کے مطابق پاکستان میں ۷۶، ۷۳ یا۷۷ بولیاں رائج ہیں۔ اس مقالے میں انھی زبانوں اور بولیوں میں سے اہم ترین بولیوں کا تعارف ان کے لسانیاتی پس منظر کے ساتھ بیان ہوا ہے نیز مقالہ نگار نے ان بولیوں کے حوالے سے کچھ حقائق بھی پیش کیے ہیں، جو مبنی برتحقیق ہیں۔