مقالہ نگار: ناز، عائشہ/ تنظیم الفردوس ضیاء القادری بدایونی کی نعت میں خمریہ عناصر: ایک لفظیاتی مطالعہ

اردو : مجلہ
94 : جلد
2 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
انجمن ترقیٔ اردو پاکستان، کراچی : ناشر
روف پارکھ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 450 times.

ضیاء القادری بدایونی اردو شاعری میں اپنی نعتیہ شاعری کی وجہ سے بلند مقام رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنی نعتیہ شاعری میں وسیع پیمانے پر خمریہ لفظیات اور عناصر کا استعمال کیا ہے۔ یہ عناصر اردو زبان نے فارسی شاعری کے اثرات کے تحت قبول کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ صوفیانہ شاعری میں بھی پائے جاتے ہیں۔ تاہم جہاں یہ عناصر خمریہ لفظیات میں شمار ہوتے ہیں وہیں یہ اردو شاعری کے اہم تلازمات بھی گردانے جاتے ہیں۔ انھی نکات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس مقالے میں ضیاء القادری بدایونی کی نعت میں استعمال ہونے والے خمریہ الفاظ کا مطالعہ کیا گیا ہے۔