مقالہ نگار: شیخ، انصار احمد صحتِ املا کے اصول: ایک تجزیاتی مطالعہ

اردو : مجلہ
94 : جلد
1 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
انجمن ترقیٔ اردو پاکستان، کراچی : ناشر
روف پارکھ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 133 times.

پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی علم و ادب، تحقیق و تنقید اور اقبال شناسی کا معتبر حوالہ ہیں۔ ان کی دل چسپی کا ایک موضوع اردو املا اور اس کے اصول بھی ہے، جس پر تحقیق و تدوین کے بعد انھوں نے ایک کتابچہ صحت املا کے اصول کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ انھوں نے اس میں املا کے لیے تیس تجاویز پیش کر کے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے نیز ان تجاویز کی ترتیب میں معروف ماہرینِ املا اور اداروں سے اخذ و استفادے کا ذکر بھی کیا ہے۔ یہ مقالہ اسی تصنیف کا تعارف اور تنقیدی جائزہ پیش کرتا ہے۔