مقالہ نگار: عباس، تہمینہ دیوندر ستھیارتھی کی اردو افسانہ نگاری: ادبی و سماجی مطالعہ

اردو : مجلہ
94 : جلد
2 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
انجمن ترقیٔ اردو پاکستان، کراچی : ناشر
روف پارکھ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 508 times.

اگرچہ اردو زبان کے ادب  میں دیوندر ستھیارتھی ایک اہم افسانہ نگار رہے ہیں، لیکن افسوس کہ اب ان کی خدمات کو فراموش کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے افسانوں کے علاوہ خاکے، ناول، مضامین، سفرنامے خود نوشتیں بھی لکھیں اور لوک گیتوں کی جمع آوری کا کام بھی کیا۔ تاہم اس مقالے میں ان کی افسانہ نگاری سے بحث کی گئی ہے، جس کے نمایاں موضوعات خانہ بدوشی، دیہی زندگی، جنگ، استحصال، صنفِ نازک، ہندو مسلم فسادات، معاشرتی و ثقافتی گیت اور انسانی فطرت ہیں۔