مقالہ نگار: قادری، شبیر احمد/گل، وسیم عباس جوش ملیح آبادی کا تصور انقلاب: ایک تحقیقی جائزہ

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
اصغر علی بلوچ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 96 times.

جوش ملیح آبادی سیاسی اور عمرانی شعور رکھنے والے نظم گو شعرا میں بلند مقام و مرتبہ رکھتے ہیں۔ اردو شاعری کو سیاسی انقلاب کا تصور اقبال نے عطا کیا لیکن اسے انقلابی آہنگ جوش نے دیا۔ وہ نہ صرف خود انقلاب چاہتے تھے بل کہ دوسروں کو بھی انقلاب کی دعوت دیتے تھے۔ ان کے ہاں فرنگی استعمار، معاشی اور معاشرتی استحصال، جنگ کی ہولناک تباہ کاریوں اور سامراجی قوتوں کے ہتھکنڈوں کے خلاف بغاوت اپنے حتمی اور آخری درجے میں پہنچ کر انقلاب کا نعرہ بن جاتی ہے۔ یوں انقلاب ایسا موضوع بن جاتا ہے جو بار بار نمایاں ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اس مضمون میں مصنف نے جوش کے اسی تصور کو ان کی شاعری کے تناظر میں سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔