مقالہ نگار: راہی، محمد رضی/ صدیقی،وجیہہ الحسن انجمن ترقی اردو کا سیاسی، سماجی اور تاریخی پس منظر

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
30 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 117 times.

انجمن ترقی اردو “آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل” کانفرنس کا ایک ذیلی ادارہ تھی-اِس کا پہلا نام ‘‘مجلس تعلیمی” تھا- یہ ۱۹۰۳ءمیں قائم ہوا- اس کے پہلے سیکرٹری علامہ شبلی تھے پھر مولانا حبیب الرحمٰن اور عزیز مرزا اس کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے- ان کے بعد مولوی عبدالحق نے اس ادارے کو سنبھالا اور اس ادارے کو اورنگ آباد لے آئے- ان کی نگرانی میں اس ادارے کے تحت ہر علم و فن پر کتب شائع ہونا شروع ہوئیں- تب یہ ایک الگ ادارہ نہیں بلکہ ترقی کر کے ‘‘انجمن ترقی اردو’’ بن گیا- پاکستان بننے کے بعد یہ ادارہ کراچی منتقل ہو گیا- اس مقالے میں انجمن ترقی اردو کا سیاسی، سماجی اور تاریخی پس منظر بیان کیا گیا ہے-