مقالہ نگار: صدیقہ، طاہرہ افتخار جالب اور اردو افسانے کی نئی لسانی تشکیلات

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
معین نظامی/یاسمین حمید : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 111 times.

افتخار جالب دورِ جدید کے عہد ساز شاعر اور نظریہ ساز نقاد تھے۔ دیومالا، لسانی فلسفہ اور نفسیات خصوصاً ان کی دل چسپی کے شعبے تھے۔ افتخار جالب نے اردو شاعری میں لسانی تجربات کے ساتھ ساتھ نثر میں بھی لسانی تشکیلات کو متعارف کروایا۔ ان کا خیال ہے کہ بڑے موضوعات کے اظہار کے لیے نئی زبان اور نئے اسالیبیتجربات کی ضرورت ہے کیوں کہ زبان کثرتِ استعمال کے باعث اپنی طاقت کھو بیٹھتی ہے۔ چناں چہ انھوں نے نظم و نثر میں یہ تبدیلی پیدا کی کہ دلی اور لکھنؤ کے لسانی نظام اور زبان کے طریقۂ استعمال کو ردکرتے ہوئے آزادانہ اسلوب رائج کیا۔