مقالہ نگار: نوازش، خاور/ بتول، فوزیہ اردو اور ہندی کے اشتراکات اور اختلافات (ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کی نظر میں)

اردو : مجلہ
94 : جلد
1 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
انجمن ترقیٔ اردو پاکستان، کراچی : ناشر
روف پارکھ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 208 times.

ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا شماراردو زبان کے ماہرینِ لسانیات میں کیا جاتا ہے۔ انھوں نے اردو زبان کی ابتدا، ارتقا، اردو رسم الخط اور اردو کے لسانی مطالعات کو مختلف النوع مضامین کی صورت میں پیش کیا ہے، جن میں سے بیش تر مضامین ان کی کتاب اردوزباناورلسانیات میں شامل ہیں۔اس مقالے میں ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کی رائے کی روشنی میں اردو اور ہندی زبانوں کے اختلافات اور اشتراکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے ان دونوں زبانوں کو دو سگی بہنیں قرار دینے کے باوجود ان کی علاحدہ حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔