ایڈورڈ سعید کی تمام زندگی مشرق اور مغرب کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ ایڈورڈ سعید کی جس کتاب کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی وہ “Orientalism” ہے۔ اس کتاب کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اردو میں محمد عباس نے اس کا ترجمہ شرق شناسی کے نام سے کیا […]
مولانا الطاف حسین حالی کی نظم انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں نو آبادیاتی صورت حال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔ نوآبادکار اپنی حاکمیت قائم کرنے کے لیے کس قسم کا نظام ترتیب دیتا ہے اور اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کی […]
اس مقالے میں نوآبادیاتی تناظر میں علی گڑھ تحریک کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مقالہ نگار کا کہنا ہے کہ سرسید اور علی گڑھ تحریک کے دیگر ارکان بلاشبہ مغربی تہذیب و تمدن اور اس کے نوآبادیاتی اثرات سے مرعوب تو تھے لیکن اگر مجموعی طور پر اس تحریک کا جائزہ نوآبادیاتی تناظر میں لیا […]
زیرِ نظر مضمون میں نو آبادیاتی نظام کو برصغیر اور خصوصاً پنجاب کے حوالے سے زیرِ بحث لایا گیا ہے کہ کس طرح برطانیہ پنجابیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرکے نو آبادیاتی نظام کو مضبوط اور قائم رکھنے کے لیے سرگرم رہا۔