اس مقالے میں اٹھارویں صدی کے شاعر سچل سرمست کی شاعری میں سچائی اور سرمستی کے عناصر کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اگرچہ سچائی کو ہر دور میں آزمائش کا سامنا رہا ہے لیکن برصغیرکی سرزمین پر ایسے بے شمار شعرا پیدا ہوئے جو اپنے اشعار میں حق کی گواہی دیتے رہے۔ سچل سرمست نے […]

مزید پڑھیں

مولائی شیدائی بیسویں صدی کے اہم ادیب ہیں۔ اس مقالے کے پہلے حصے میں مولائی شیدائی کا تعارف جب کہ دوسرے حصے میں ان کی تصنیف جنت السندھ کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مولائی شیدائی نے سندھی ادب کے فروغ میں قابل ذکر خدمات انجام دیں۔انھوں نے سندھ اور بلوچستان کی تاریخ […]

مزید پڑھیں

زیرِنظر مقالے میں وادیٔ سندھ میں تخلیق کیے جانے والے ادب اور اس کے توسط سے دیے گئے پیغام کا جائزہ لیا گیا ہے، جس کے متعلق مقالہ نگار کا خیال ہے کہ وادیٔ سندھ کا ادب حسین روایات اور زندگی سے کشید کردہ تمام موضوعات سے جڑا ہوا ہے۔ یہ فطری رجحانات اور میلانات […]

مزید پڑھیں

شیخ ایاز جدید سندھی ادب کے سب سے نمایاں شاعر، افسانہ نگار، ناول نگار، مترجم، صحافی، مفکر اور دانش ور ہیں۔ انھوں نے سندھی اور اردو دونوں زبانوں میں لکھا ہے اور پچاس سے زیادہ کتابوں اور تحقیقی مقالات کے مصنف، مترجم اور مؤلف ہیں۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے رسالے شاہ جو رسالو کا سندھی […]

مزید پڑھیں

سندھی شاعری کا پیغام محبت اور مساوات ہونے کے ساتھ ساتھ تعصب، نفرت اور ظلم کے خلاف احتجاج اور عدل و انصاف کی سوچ پر مبنی رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حالات تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ یکساں رہے ہیں۔ ہر دور میں معاشرے میں […]

مزید پڑھیں