اس مقالے میں اختر الایمان کی شعریات کا مرکوز مطالعہ کرتے ہوئے ان کی نظموں کے افقی اور عمودی مطالعے کے نتائج پیش کیے گئے ہیں۔ افقی زاویے سے کی جانے والی قرأت سے معلوم ہوتا ہے کہ بیشتر نظموں کی بالائی ساخت میں مضمر معنی شاعر کے عصری شعور کے باعث ہیں۔ عمودی مطالعے […]
جدیدیت ایک ذہنی اور تخلیقی رویے کا نام ہے۔ اردو ادب کے حوالے سے حلقۂ ارباب ذوق اس لحاظ سے جدیدیت کا علم بردار ہے کہ اس سے وابستہ ادبا نئی قدروں کے ترجمان تھے اور کسی قسم کی پابندی کے حق میں نہ تھے۔ حلقۂ اربابِ ذوق نے معاصر زندگی اور سماج سے بالواسطہ […]
یہ مقالہ افتخار جالب کی شاعری میں لسانی تشکیلات سے بحث کرتا ہے۔ اس تناظر میں افتخار جالب کی نظم نگاری کا اجمالی جائزہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ انھوں نے نہ صرف فنی اعتبار سے آزاد نظم کو نئی وسعت عطا کرنے اور بے جا لسانی بندشوں سے آزاد کرنے پر اصرار […]
اگرچہ صفدر میر دورِ حاضر کے اس مکتب اظہار سے متعلق ہیں، جس میں راشد اور میرا جی ممتاز حیثیت کے حامل ہیں لیکن اظہارِ معنی کی تلاش میں ان کا رُخ راشد اور میرا جی دونوں سے جدا ہے۔ ان کا طریق نہ غنائیہ ہے نہ بیانیہ بلکہ انھوں نے فکر اور جذبے کی […]
اردو نظم کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس نے آغاز سے اب تک کئی مراحل طے کیے ہیں۔ اگرچہ کلاسیکی عہد میں نظم کا کوئی رواج نہیں تھا، لیکن اس دور میں بھی نظیر اکبر آبادی ایک ایسے شاعر ہیں، جو نظم سے وابستہ ہوئے۔ بعد ازاں انجمن پنجاب کے مشاعروں کے زیرِ […]