باباے اردو مولوی عبدالحق کی ایک نمایاں جہت ان کی مکتوب نگاری ہے۔ انھوں نے اپنے رفقا اور احباب کو سینکڑوں خطوط لکھے، جو کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس مقالے میں ان کے تئیس غیر مطبوعہ خطوط مختصر حواشی کے ساتھ شائع کیے گئے ہیں، جو ان کے نہایت قریبی رفیق سید […]
انجمن ترقی اردو “آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل” کانفرنس کا ایک ذیلی ادارہ تھی-اِس کا پہلا نام ‘‘مجلس تعلیمی” تھا- یہ ۱۹۰۳ءمیں قائم ہوا- اس کے پہلے سیکرٹری علامہ شبلی تھے پھر مولانا حبیب الرحمٰن اور عزیز مرزا اس کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے- ان کے بعد مولوی عبدالحق نے اس ادارے کو سنبھالا […]
افسر امروہوی پاکستان بننے کے بعد کراچی آئے اور پھر کہیں نہیں گئے-آپ طبعاًنام و نمود اور شہرت سے دُور بھاگتے تھے-آپ نے ساری زندگی اردو کی خدمت میں گزار دی- افسر امروہوی مولوی عبدالحق کے ساتھ انجمن ترقی اردو کے ساتھ وابستہ ہو گئے اور بڑی محنت اور لگن سے مخطوطات انجمن ترقی اردو […]
نومبر ۱۹۵۲ءمیں مولوی عبدالحق نے انجمن ترقی اردو کے ایک اہم اجلاس میں محترمہ بیگم محمد شریف کو انجمن کے شعبۂ خواتین کا تاحیات صدر منتخب کیا- اس وقت تک انجمن ترقی اردو اپنے قیام کے پچاس سال پورے کر چکی تھی- انجمن ترقی اردو اور اردو زبان کے فروغ و ترویج کی تحریک میں […]
اس مقالہ میں جلیل قدوائی کی تحقیقی و تدوینی خدمات کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ مقالہ ایک ابتدائی تعارف اور چند تمہیدی معروضات کے علاوہ ان حصوں پر مشتمل ہے- حصہ اوّل: جلیل قدوائی کے مدونہ ادبی متون،حصہ دوم: مشمولات متن سے متعلق جلیل قدوائی کی خدمات،حصہ سوم: تدوینی خدمات بسلسلہ راس مسعود، […]