اداریہ نویسی، صحافت کی اہم ترین اصناف میں سے ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں اداریہ نویسی کے بنیادی تقاضوں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے اورخصوصی طور پر نئی عالمی صورتِ حال کے جو دہشت گردی کی پیدا کردہ ہے ، حوالے سے دیکھا گیا ہے۔
اداریہ کسی بھی مجلے میں اشاعت پذیر ہونے والے مواد کا عکس پیش کرتا ہے۔ اداریے سے ہی اس مجلے کے مزاج کا تعین ہوتا ہے۔ اداریہ مدیر کے مزاج کا آئینہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی موضوعات کا احاطہ بھی کرتا ہے۔اس مضمون میں دو معتبر جرائد ‘‘گلِ رعنا’’ اور ‘‘حریمِ ادب’’ کے […]