مختلف اصناف سخن میں غزل ہی واحد صنف ہے جس نے مسلسل تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے تشخص کو برقرار رکھا۔ سخت سے سخت امتحان سے سرخرو ہو کر زمانے کے بدلتے ہوئے رنگوں کے مطابق نئی صورتوں کو قبول کیا۔ اس صنف میں ایسی لچک ہے کہ یہ ہر آنے والے دور […]
غزل مشرقی تہذیب کی نمائندہ ہے۔اگرچہ اس کا اپنا ایک فکری و لسانی نظام ہے جس سے باہر کی اشیا اس میں بڑی مشکل سے جذب ہوتی ہیں لیکن انگریزی زبان کے الفاظ غزل میں بہت زیادہ داخل ہیں۔ اس لیے کہ نئی نظم کے شعرا نے عصری حسیت سے کام لیتے ہوئے مختلف انگریزی […]
اقبال کی غزل میں فلسفۂ اخلاق بنیادی اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ انھوں نے اخلاقی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے کئی ایک تلمیحات استعمال کی ہیں اور تاریخِ اسلام سے بعض کرداروں کو بہ طور نمونۂ حیات پیش کیا ہے۔ معاشرے میں اقداری تبدیلی کے سلسلے میں انھوں نے اسلامی تعلیمات کے ان پہلوؤں […]
اگرچہ یگانہ کی فارسی غزل کا اثاثہ اردو کلام کی نسبت بہت کم ہے،لیکن ان کی درجن بھر غزلیں اور کم و بیش اتنی ہی تعداد میں رباعیات ہیں۔ فکری اوصاف کے لحاظ سے ان کی فارسی غزل کے باطن میں یگانہ کے مزاج اور افتادِ طبع کی وہ تمثالیں بڑی واضح ہیں جو ان […]
ملتان کی سرزمین نے بہت سے شعرا کو جنم دیا۔ ان میں ایک رحیم بخش وحشت ملتانی بھی ہیں۔ وحشت ملتانی غزل گو شاعر ہیں۔ ان کی غزل کلاسیکی مزاج رکھتی ہے۔ اس میں کلاسیکی غزل کے تمام فنی و فکری لوازمات موجود ہیں۔ ان کی شاعری میں درد مندی اور تصوف کی حقیقی تصویریں […]