اس مقالے میں ڈاکٹر ذوالفقار حسین کے ۱۰ خط شامل ہیں جو انھوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی کو تحریر کیے- مکتوب نگار ڈاکٹر ذوالفقار حسین سابق صدر شعبۂ اردو جامعہ پنجاب ممتاز محقق، نقاد، دانش ور اور ادیب ہیں- مکتوب الیہ ڈاکٹر جمیل جالبی، سابق وائس چانسلر کراچی یونی ورسٹی اور پاکستان کے کئی بڑے […]
مدیر “نقوش” محمد طفیل کے معاصر ادیبوں اور شاعروں سے گہرے روابط تھے-انھوں نے اپنی محنت اور لگن سے “نقوش” کو اردو کے دوسرے ماہناموں کا سرتاج بنا دیا- محمد طفیل کے پاس ادیبوں کے خطوط کا وسیع ذخیرہ تھا جو ان کے صاحبزادے جاوید طفیل صاحب نے جی۔ سی۔ یونی ورسٹی لاہور کو عطیہ […]
اس مقالے میں اردو خطوط نویسی کی روایت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقی و علمی حوالوں سے ان کی اہمیت بھی بیان کی گئی ہے-مقالہ نگار نے حتی المقدور کوشش کی ہے کہ اردو میں جتنی علمی و ادبی شخصیات نے خطوط تحریر کیے ہیں ان خطوط کا محاکمہ کرتے ہوئے ادبی تحقیق […]
ڈاکٹر طاہر فاروقی اور ڈاکٹر وحید قریشی اردو زبان و ادب کے معروف نام ہیں-دونوں درس و تدریس، تحقیق، تنقید، اقبال شناسی اور کئی دیگر حوالوں سے مشترک صفات کے مالک تھے- دونوں کے درمیان گہرے مراسم تھے- ان کے درمیان تقریباً ۲۵(پچیس) سال تک خط و کتابت رہی- اگرچہ ان کے خطوط کی تعداد […]
امیر احمد امیر مینائی اردو کے ایک معتبر شاعر ہیں۔ ان کے تلامذہ کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جن کا تذکرہ امیر کے بارے میں لکھی جانے والی کتابوں اور ادبی تذکروں میں خصوصیت کے ساتھ ملتا ہے- امیر مینائی اپنے تلامذہ کے کلام کی اصلاح بذریعہ خط و کتابت بھی کرتے تھے- تلامذہ […]