مقالہ نگار: عزیز، خواجہ زاہد RANJIT SINGH’S KASHMIR EXTENSI-ONISM AND BRITAIN’S ROLE )رنجیت سنگھ کا کشمیر پر قبضہ اور برطانیہ کا کردار(

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
89 : جلد
4 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 25 times.

کشمیر کا شمار خطۂ ارض کے چند خوش قسمت ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔یہ قبل ازمسیحی عہد سے ۱۹۴۷ء تک مختلف شاہیوں کے زیر اثر رہا ہے۔ پنجاب کے طاقت ور حکمران رنجیت سنگھ نے انگریزوں، ڈوگروں اور کشمیری پنڈتوں کی مدد سے کشمیر پرقبضہ کیا۔ رنجیت سنگھ کے کشمیر پر قبضے سے صدیوں پرمحیط مسلم حکمرانی کا عہد اختتام پذیر ہوا۔ غیر مسلم حکمرانی کا آغاز اہل کشمیر کے لیے ہر اعتبار سے مسائل کا سبب بنا۔ رنجیت سنگھ کے کشمیر میں موجود نمائندے اسی کی طرح ظالم اور بددیانت تھے۔ انھیں رنجیت سنگھ کی بھر پور معاونت حاصل تھی۔ یہ مقالہ کشمیر پر رنجیت سنگھ کے عہدحکمرانی اور کشمیر پر اس کے قبضے میں برطانیہ کے کردار کو زیر بحث لاتا ہے۔