مقالہ نگار: چغتائی، محمد اکرام Beginning of Oriental Learning in British India (According to the Report, 17th January 1824) ہندوستان کے برطانوی عہد میں مشرقی تعلیم کا آغاز (۱۷جنوری۱۸۲۴ء کی رپورٹ کے مطابق)

بنیاد : مجلہ
7 : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 6 times.

مغلیہ ہندوستان میں لارڈ لیک (۱۸۰۳ء) کے بڑے شہروں پر قبضے کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کے مقتدر ملازمین نے یہاں کے بہت سے معاملات میں توسیع کی طرف توجہ دی۔ اسی کے زیرِ اثر روایتی تعلیمی نظام کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ لہٰذا انھوں نے کلکتہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے تحت جے۔ ایچ۔ ٹیلر کو ایک رپورٹ بنانے کا کام تفویض کیا گیا جس میں مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کی موجودہ صورت حال کو زیرِ بحث لایا گیا۔ یہ رپورٹ جو ۱۷جنوری ۱۸۲۴ء کو تیار کی گئی تھی۔ اگرچہ یہ بہت سے اہم نکات پر مشتمل تھی جس پر ہندوستان کی آئندہ تعلیمی پالیسی کی بنیاد قائم کی گئی، لیکن اب یہ مطبوعہ شکل میں موجود نہیں۔ مقالہ نگار نے اس رپورٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان میں مشرقی تعلیم کے حوالے سے مختلف پالیسیوں کو موضوع بحث بنایا ہے۔