مقالہ نگار: ازہر، محمد نوید یونانی فلسفہ میں سریت کے عناصر

دریافت : مجلہ
NA : جلد
13 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
عابد سیال : نايب مدير
Visitors have accessed this post 22 times.

یونانی فلسفے میں سریت کو بہت اہم مقام حاصل ہے۔ یونان میں مابعد الطبیعیاتی تفکر کا آغاز مادیت سے ہوا۔ طالیس ملطی نے پہلی مرتبہ مبدا کائنات پر غورو خوض کرنے کا آغاز کیا۔ یونانی فلسفیوں کے مادہ پرست گروہ کے نزدیک کائنات، سالماتِ مادی  کے امتزاج سے خود بخود پیدا ہوگئی ہے۔ اس کا کوئی خالق نہیں۔ فیثا غورث، سقراط، افلاطون اور ارسطو کے ہاں خدا کا تصور موجود ہے۔ سقراط توحید کے قریب قریب معلوم ہوتا ہے لیکن افلاطون وہ پہلا مفکر ہے جس نے عالم مثال کا ایسا تصور پیش کیا جو اسلامی نقطۂ نظر سے بھی درست ہے۔ فلاطینوس افلاطون کی پیروی میں نظریہ صدور کا قائل ہے۔ جس کی رو سے کائنات حقیقت مطلقہ سے صادر ہوتی ہے۔ یونانی مابعد الطبیعات کا ایک اہم کارنامہ اخلاقیاتی اور انسانیاتی تفکر کی داغ بیل ڈالنا ہے۔ اس مقالے میں یونانی فلسفے میں سریت کے عناصر کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے۔