مقالہ نگار: امتیاز، محمد ہندوستان پر ترک قبائل کے لسانی اثرات

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 11 times.

ترکی اور ہندوستان کے درمیان بڑے گہرے اور دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں۔ وسط ایشیا میں حالیہ کھدائیوں کے دوران جو حقائق سامنے آئے ہیں ان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جنوبی ترکمانیہ کی چار ہزار دو سو سال قبل مسیح کی مستقل زرعی نظام کی حامل تہذیب کا اپنی ہم عصر ایرانی، افغانی اور پاک و ہند کی تہذیبوں سے گہرا رشتہ تھا۔ اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ ترکوں نے ہندوستان کو نہ صرف تہذیبی اور ثقافتی لحاظ سے متاثر کیا بل کہ اس پر گہرے لسانی اثرت بھی مرتب کیے جس کا مختصر جائزہ اس مقالے میں پیش کیا گیا ہے۔