مقالہ نگار: عقیل، معین الدین ہندوستان میں لکھی جانے والی اولین فارسی خود نوشت

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 22 times.

یہ مقالہ ہندوستان میں لکھی جانے والی اولین فارسی خود نوشت کے تعارف و تجزیے پر مشتمل ہے۔ یہ خودنوشت امیرالدین میراں جی شمس العشاق (۹۰۲ھ/۱۴۹۶ء۔ ۹۹۴ھ/۱۵۸۵ء) نے فارسی زبان میں ۱۵۸۵ء یا اس سے کچھ قبل لکھی تھی۔ شمس العشاق بیجاپور کی عادل شاہی عہدِسلطنت (۱۴۹۰ء۔ ۱۶۸۶ء ) کے ممتاز صوفی، مصنف اور شاعرتھے جن کا تعلق چشتیہ سلسلے سے تھا۔یہ خود نوشت دو مختصر اجزا پر مشتمل ہے۔ ان اجزا میں ایک‘نسل نامہ’ہے جس میں مصنف نے اپنے اجداد کے نام تحریر کیے ہیں اور دوسرا جز ان کے ذاتی حالات پر مشتمل ہے۔ دونوں اجزا باہم مربوط ہیں۔ اس خودنوشت کے پانچ قلمی نسخوں کا علم ہے جو درگاہِ امینیہ (بیجاپور)، کتب خانہ آصفیہ (حیدرآباد)، ادارہ ادبیاتِ اردو(حیدرآباد) کتب خانہ عمر الیافعی)حیدرآباد) اور خانقاہِ عنایت الٰہی میں موجود ہیں۔