مقالہ نگار: نوید،گوہر رحمان ہمارے مشہور قومی نغمے اور ان کے خالق

خیابان : مجلہ
NA : جلد
29 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 45 times.

اپنی مٹی اور ملک سے محبت فطری جذبہ ہے یہی وجہ ہے کہ قومی نغمے دنیا کی تما م زبانوں میں لکھے گئے ہیں۔ اردو زبان میں بھی قومی نغموں کا سلسلہ قیامِ پاکستان کے ساتھ ہی شروع ہواتھا۔چونکہ پاکستان ایک خاص نظریے کے تحت وجوو میں آیا تھا اس لیے ابتدا ہی سے ہمارے قومی نغموں میں حجازی لے اپنا اثر دکھانے لگی۔ہمارے قومی نغمہ نگاروں میں جو نام اہم ہیں ان میں حفیظ جالندھری،تنویر نقوی، پروفیسر کرم حیدری، ساقی جاوید، کلیم عثمانی، محمد حسن پاشا، اسد محمد خان، جوش ملیح آبادی، مسرور انوراور جمیل الدین عالی کے نام شامل ہیں۔ اس مقالے میں نہ صرف ان قومی نغمہ نگاروں کا تعارف پیش کیا گیاہے بلکہ ان کے مشہور قومی نغموں سے نمونے بھی دیے گئے ہیں۔