مقالہ نگار: ہارون، محمد/منج، محمد شہباز ہذل المجھود میں مولانا سہارن پوری کا غایۃ المقصود اور عون المعبودپر نقد

فکر و نظر : مجلہ
NA : جلد
1 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
ادارۂ تحقیقاتِ اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
محمد ضیاء الحق : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 19 times.

جس طرح محدثین کرام ہر زمانے میں حدیث رسول ﷺ کو امانت سمجھ کر امت تک پہنچانے میں مستعد دکھائی دیتے ہیں اسی طرح شارحین حدیث بھی اس مقصد میں یہاں تک پیش پیش رہے ہیں کہ شرح حدیث میں سابقہ شارحین کے ہاں کوئی تسامح نظر آئے تواس کی اصلاح کر دیں۔ سنن ابی داؤدکے ایک شارح مولانا خلیل احمد سہارن پوری نے بھی اپنی شرح ہذل المجھودمیں سابقہ شارحین کی فروگذاشتوں پر تنقید کی ہے، جن میں زیادہ نمایاں صاحب غایۃ المقصود یعنی شمس الحق محدث ڈیانوی عظیم آبادی اور صاحب عون المعبودیعنی مولانا اشرف الحق محمد اشرف ڈیانوی ہیں۔ چناں چہ اس مقالے میں خصوصیت سے انھی اصحاب کے حوالے سے مولانا سہارن پوری کی تنقید کو موضوع بنایا گیا ہے۔