اس مقالے میں ہاجرہ مسرور کے افسانوں کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہاجرہ مسرور کے افسانوں کے موضوعات متنوع ہیں اور معاشرے کے متعدد پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کے افسانوں میں انفرادی مسائل کی بجائے اجتماعی مسائل نظر آتے ہیں۔ ہاجرہ مسرور نے نچلے طبقے کے مسائل اور رویوں کو قریب سے دیکھا اور ان کو اپنا موضوع بنایا۔