مقالہ نگار: روبی، نورین کلامِ حالی کی تدوین

بازیافت : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 27 times.

مولانا الطاف حسین حالی کے کلام کی تدوین و ترتیب کے سلسلے میں متنوع کاوشیں کی گئی ہیں۔ کلام حالی کی تدوین میں کلیاتِ نظم حالی اورجواہر حالی خصوصیت کے ساتھ اہم ہیں۔ جواہرِ حالی افتحار احمد صدیقی کا مرتب کردہ کلیاتِ حالی کا جامع انتخاب ہے۔ جواہر حالی کو مرتب کرتے ہوئے افتحار احمد صدیقی صاحب نے اس امر پر زور دیا ہے کہ کسی شاعر کے کلام کا انتخاب پیش کرنے کے لیے دل کے معاملے کے علاوہ نقدِ شعر کے مسلمہ اصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے انتخاب کے دائرے کو اپنی ذاتی پسند اور ناپسند کے دائرے سے وسیع کرنا پڑتا ہے۔