مقالہ نگار: جعفری، جواز کلاسیکی موسیقی کے پاکستانی گھرانے

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 13 times.

فنِ موسیقی میں ‘گھرانہ’ایک ثقافتی اور علمی اصطلاح ہے۔مسلمانوں نے ہندوستانی اور ایرانی موسیقی کے تال میل سے برصغیر میں گھرانے کا نظام متعارف کرایا اور گھرانہ گائیکی کے نتیجے میں برصغیر میں موسیقی کے بے شمار دبستان سامنے آئے جنھوں نے اپنے اپنے اسالیب کے ذریعے موسیقی کی روایت کو آگے بڑھایا۔ ان گھرانوں میں گوالیار گھرانہ،پٹیالہ گھرانہ، قصور گھرانہ،شام چوراسی گھرانہ، تلونڈی گھرانہ وغیرہ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ مقالہ نگار نے اس مضمون میں ان تمام گھرانوں کے تعارف اور مخصوص اندازِ گائیکی سے سیر حاصل بحث کی ہے۔