مقالہ نگار: قرنی،محمد اویس کرشن چندر کا تصورانسان

خیابان : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 45 times.

ادب میں ہر عہد کے ادیبوں نے انسان کے حوالے سے طرح طرح کے تصورات پیش کیے ہیں۔ لیکن اس ضمن میں دیکھا جائے تو کرشن چندر نے انسان کی شخصیت کے کسی ایک پہلو تک خود کو محدود نہیں رکھا۔کرشن چندر نے سماجی، جمالیاتی، سیاسی، فطری، روحانی، ارضی اور رومانی غرض ہر زاویے سے انسان کو دیکھا، پرکھااور پیش کیا۔تاہم مجموعی لحاظ سے انھو ں نے جس فرد کو زیادہ اہمیت دی وہ معاشرے کا ایک متحرک کردار ہے۔ جو سماج سے الگ رہ کر کسی حیثیت کا حامل نہیں ٹھہرتا۔انسان کے اندر خیر و شر کی قوتوں، انسانی تہذیب کے تاریخی شعور، انسان کی آزادی اور ا س پر لگی پابندیوں کو کرشن چندر نے نظر میں رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعمیری اور تخلیقی دنیا کو وہ کسی ایک شخص کی میراث نہیں سمجھتا۔زیرِ نظر مقالہ انھی مباحث کے گرد گھومتا ہے۔