مقالہ نگار: سلیمی، محمد اویس/اعوان، محمد آصف کالی داس گپتا رضا کی نعت گوئی

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 48 times.

کالی داس گپتا رضا کا شمار اردو کے نام ور شعرا میں ہوتا ہے۔ وہ اعلیٰ درجے کے محقق اور مصنف تھے لیکن انھیں ماہر غالبیات اور غالب شناس کی حیثیت سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔ اردو زبان سے انھیں غیر معمولی لگاؤ تھا اور انھوں نے لڑکپن ہی سے شعر گوئی کا آغاز کر دیا تھا۔ انھوں نے جہاں غزل، نظم، قطعہ اور رباعی میں طبع آزمائی کی وہیں انھوں نے حضور اقدسﷺ کی شان و سیرت کو نعت کے انداز میں بھی بیان کیا۔ یوں انھوں نے عشق رسولﷺ کے موضوع کو بھی اپنی شاعری کا حصہ بنایا ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں کالی داس گپتا رضا کی نعت گوئی ہی  کوموضوع بنایا گیا ہے۔