مقالہ نگار: امام،عالیہ ڈاکٹر محمد صادق بحیثیت مرتب

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 43 times.

ڈاکٹر محمد صادق محقق، ادبی مؤرخ اور نقاد ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے مترجم اور مرتب بھی تھے۔ انھوں نے شعبہ تدریس سے منسلک ہونے کی وجہ سے نصابی ضروریات کے تحت کچھ کتابیں مرتب کیں۔ اس کے علاوہ چند کتابوں پر مقدمے بھی تحریر کیے۔انھوں نے مرتبہ کتب میں طلبا کی سہولت کے لیے سادہ زبان اور دل چسپ انداز بیان اختیار کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد صادق نے طالب علموں کی ذہنی سطح کے مطابق شاعری، افسانے اور ڈرامے منتخب کیے۔