مقالہ نگار: قرنی،محمد اویس ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کے خاکے ‘‘سراپا تبسم’’ کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
30 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 30 times.

ڈاکٹر ظہور احمد اعوان ایک رپورتاژ نگار، سفرنامہ نگار، محقق اور کالم نگار کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ لیکن انھوں نے بطورِ خاکہ نگار بھی کئی خوبصورت مجموعے ترتیب دیے۔جن میں ‘‘سب دوست ہمارے’’، ‘‘سیاسی چہرے’’، ‘‘حسابِ دوستاں’’،‘‘چہرہ در چہرہ’’اور ‘‘سرِدلبراں’’ شامل ہیں۔ ‘‘سرِ دلبراں’’ میں ایک خاکہ ڈاکٹر نذیر تبسم کی شخصیت پر ‘‘سراپا تبسم’’کے عنوان سے شامل ہے۔ اس خاکے میں ڈاکٹر اعوان نے نذیر تبسم کے حلیے ان کی عادتوں،ان کے قہقہوں، ان کے ماضی اور حال سب کو ملا کر ان کی شخصیت کی بہترین تصویر کشی کی ہے۔ زیرِ نظر مقالہ اسی خاکے کے محاسن و معائب پر لکھا گیاہے۔