مقالہ نگار: قیس اللہ، محمد ڈاکٹر شبیہ الحسن کی تنقید کا نفسیاتی پہلو

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
91 : جلد
3 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
محمد فخر الحق نوری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 10 times.

ڈاکٹر شبیہ الحسن بطور نقاد نفسیاتی محرکات کے زیرِ اثر پروان چڑھنے والے ادب پاروں کو اپنی تنقیدی نفسیات کے ذریعے فکر انگیزبنا دیتے ہیں۔ ان کی نفسیاتی تنقید میں مناسبت اور معنویت جیسی خصوصیات ملتی ہیں۔ وہ فن پاروں کا مطالعہ اس انداز سے کرتے ہیں کہ خود کو تخلیق کار کی نفسیاتی الجھنوں سے وسیع حد تک واقف کر لیتے ہیں۔ ان کا نفسیاتی اندازتنقید عصری تنقیدی رجحانات سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ مطالعہ صرف ان کی چشمِ ذات تک محدود نہ ہو بل کہ اس کا تناظر وسیع ہو جائے۔