مقالہ نگار: نقی، اعجاز ڈاکٹر سید عبداللہ کے خطوط

تعبیر : مجلہ
NA : جلد
3 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
عبد العزیز ساحر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 16 times.

ڈاکٹر سید عبداللہ اردو، عربی اور فارسی زبان و ادب کے نام ور استاد، محقق اور نقاد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ آپ درس و تدریس سے وابستہ تھے اسی لیے اس شعبے سے تعلق رکھنے والے اصحاب کے ساتھ آپ کے دوستانہ مراسم تھے جن کے متعلق آپ کے مکاتیب سے بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ زیرِنظر مقالے میں ڈاکٹر سید عبداللہ کے ان پانچ مکاتیب کو موضوع بنایا گیا ہے، جو اقبالیات کے معروف محقق اور نقاد ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے نام تحریر کیے گئے تھے۔ ان خطوط میں انجمن ترقی اردو، لاہور کے زیرِاہتمام اقبال اور اقبالیات کے موضوع پر ہونے والے سیمی ناروں کا ذکر ہے۔ ان خطوط کی اہمیت اس بنا پر بھی دو چند ہے کہ مکتوب نگار اور مکتوب الیہ دونوں اعلیٰ درجے کے معلمین اور محقق ہیں۔