مقالہ نگار: علی،لیاقت ڈاکٹر سلیم اختر کے افسانوں میں معلم کے کردار کی پیشکش

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 58 times.

یوں تو ڈاکٹر سلیم اختر کا اصل میدان تنقید ہے لیکن اُن کے افسانوں کو بھی تخلیقی اظہار کی نمایاں صنف کے طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔ تنقید کے میدان میں نفسیاتی دبستان سے اُن کا تعلق ہے۔ علمِ نفسیات کا گہرا اور وقیع مطالعہ ڈاکٹر سلیم اختر کے ہاں کردار نگاری کا بھی اختصاصی حوالہ بنتا دکھائی دیتا ہے۔ پختہ نفسیاتی شعور اُن کی کہانیوں کے کرداروں کے رویوں میں جھلکتا ہے۔ اس مضمون میں ڈاکٹر سلیم اختر کے افسانوں میں معلم؍استاد کے کردار کی پیشکش کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔