مقالہ نگار: بھٹی، محمد سلمان پیٹیوی لاہور مرکز کا اردو ڈراما:تاریخ اور تقابلی مطالعہ

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
معین نظامی/یاسمین حمید : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

ہر خطے کی اپنی منفرد سماجی فضا ہوتی ہے اور مختلف ممالک اور مختلف علاقوں کے درمیان موجود سماجی تضادات ہی کسی علاقے کی تہذیب اور سماجی زندگی کو دوسروں سے مختلف بناتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں سماجی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سماجی انفرادیت بھی موجود ہے جو اس علاقے کے فنون میں بھی نظر آتی ہے۔ پی ٹی وی کے مختلف مراکز کے ڈراموں میں بھی یہ سماجی تضادات دیکھے جا سکتے ہیں۔ پی ٹی وی لاہور کے ڈراموں میں لاہور شہر کی روایات، اس کی ثقافت میں رکھ رکھاؤ، سادگی اور اپنی تاریخی تہذیب کے ساتھ گہری وابستگی موجود ہے۔