مقالہ نگار: صفی، محمد سفیان/صادق، محمد پہاڑی اور ہندکو: ایک زبان کے دو لہجے

خیابان : مجلہ
NA : جلد
35 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 7 times.

پیشِ نظر مقالے میں مقالہ نگار نے ہندکو اور پہاڑی زبان کو ایک ہی زبان کے دو مختلف نام یا لہجے قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی زبان اگرچہ آزاد کشمیر کے ایک بڑے حصے میں بولی جانے والی زبان ہے اور کئی لہجوں میں منقسم ہے تاہم اس کا لسانی نظام، تاریخی اور تہذیبی پس منظر اور زبان کے تمام لہجے ہزارہ میں بولی جانے والی ہندکو سے بہت مشابہت رکھتے ہیں لیکن بہت سے محققین نہ صرف پہاڑی زبان کو ہندکو زبان سے ایک بالکل الگ زبان قرار دینے پر مصر ہیں بل کہ پہاڑی زبان کا تذکرہ کرتے وقت ہندکو کو سرے سے زیرِبحث ہی نہیں لاتے۔ جب کہ صرف لہجے کے فرق یا دس پندرہ فیصد الفاظ کے اختلاف سے کسی زبان کو دو الگ زبانیں قرار نہیں دیا جا سکتا۔