مقالہ نگار: رفیق الاسلام،محمد “پریشان جلوے”: تحقیقی وتنقیدی جائزہ

تخلیقی ادب : مجلہ
NA : جلد
11 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 35 times.

اُردو ادب کی ترقی میں ریاست بہاول پور کو یاد نہ کیا جائے تو یہ ایک ناممکن سی بات ہوگی۔ یہاں پر بہت سی کتابیں لکھی گئیں لیکن ان میں ‘‘پریشان جلوے’’ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسے ریاست بہاول پور میں شائع ہونے والے اولین تذکروں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب کسی فرد واحد کے قلم وفن کا شاہ کار نہیں بلکہ بہت سے اصحاب قلم کے نتائج قلم کا شاخسانہ ہے۔ یہ تقریباً اٹھائیس شعرا اور ادیبوں کی تخلیقات کا مجموعہ ہے۔ ان میں چند نام ایسے ہیں جو ادب سے بھی وابستہ رہے اور نام کمایا۔ اس سلسلے میں احمد ندیم قاسمی، شفیق الرحمٰن، امین حزیں اور شبیر بخاری قابل ذکر ہیں۔ اس کتاب کی ترتیب میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں شامل کی گئی تخلیق سے قبل اُس کے خالق کا مختصر تعارف دیا گیا ہے۔"پریشان جلوے" کی نثری تخلیقات تین مضامین، گیارہ افسانوں اور ایک مزاحیہ داستان پر مشتمل ہیں۔ "تعارف" سرعبدالقادر کا تحریر کردہ مضمون ہے جو اُن کے مخصوص طرز نگارش کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کتاب میں ہمیں بیک وقت بہت سی اصناف نظر آتی ہیں جیسے افسانوی نثر، تنقید، شاعری وغیرہ۔ اس مقالے میں اس نایاب کتاب پر تنقیدی حوالے سے کام کیا گیا ہے۔