مقالہ نگار: احمد ، زاہد پروفیسر محمد عثمان کی اقبال شناسی

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 30 times.

ناقدین کی کثیر تعداد جو اقبال کی فلسفیانہ شاعری سے روشناس ہے ، اقبال کے تصورِ خودی پر مرتکز ہے۔ اقبال کے افکار کے تمام پہلو اسی فلسفے کی لڑی میں پروئے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ انھوں نے اپنے مابعد الطبیعیاتی، مادی، سماجی، اخلاقی اور جمالیاتی افکار کے دائرے فلسفۂ خودی سے ملائے ہیں۔ پروفیسر عثمان کے، جن کا شمار اقبال شناسوں میں کیا جاتا ہے، نزدیک بھی اقبال کی سیاسی اور سماجی شاعری کا بنیادی نکتہ یہی ہے۔ انھوں نے کھل کر اس کی وضاحت کی ہے۔ وہ اپنے مضامین میں علامہ اقبال کے اس حوالے سے بھی مداح ہیں کہ وہ اپنے عہد کے انسانوں کے لیے اپنے افکار کے ذریعے رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے ہیں۔ زیرِ نظر مقالے میں اسی نکتے کو مدنظر رکھتے ہوئے پروفیسر محمد عثمان کی اقبال شناسی کو موضوع بنایا گیا ہے۔