مقالہ نگار: بھٹی، محمد سلیمان/ سلطان، عدیل پاکستان میں تدوین ڈراما، روایت و اہمیت

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
23 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
خالد محمود سنجرانی : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 31 times.

دیگر اصنافِ ادب کی نسبت اردو میں ڈرامے کو کم اہمیت دی گئی۔ قیامِ پاکستان کے بعد ڈراموں کی تدوین کا کام شروع ہوا۔ امتیاز علی تاج نے اس سلسلے میں پہلا عملی قدم اٹھایا اور ڈرامے کی تدوین کی پہلی جلد ۱۹۶۹ء میں منظرِ عام پر آئی۔ وہ اپنی زندگی میں چھے جلدیں مکمل کر پائے۔ پانچ جلدیں سید وقار عظیم نے مرتب کیں۔ اگرچہ بعد ازاں اس کام کو عشرت رحمانی اور میرزا ادیب نے بھی آگے بڑھایا لیکن ڈرامے کی تدوین کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ حتیٰ کہ پاکستانی ڈرامے بھی شائع نہ ہو سکے۔