مقالہ نگار: امانت، اسما پاکستانیت:اشفاق احمد کے ڈراموں کے تناظر میں

بازیافت : مجلہ
26 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 22 times.

اشفاق احمد کے ڈرامے جذبہ ٔپاکستانیت کے علم بردار اور ہمارے قومی تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ انھوں نے پاکستانیت کے تناظر میں سب سے زیادہ ڈرامے تخلیق کیے ہیں۔ وہ اپنے ڈراموں میں پاکستان کے تہذیبی، تمدنی، ثقافتی اور سیاسی احساسات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ ان کے ہاں پاکستانیت کے حوالے سے جن عناصر کا تذکرہ ملتا ہے وہ ہمارے معاشرے کے حساس نوعیت کے مسائل ہیں۔ وہ نہ صرف معاشرے کی خامیاں بیان کرتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔ کہیں سود کے نظام کی مخالفت اور اس کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو کہیں ملائیت کے حوالے سے پائے جانے والے ابہامات کا جواز تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے ڈراموں میں پاکستانیت پر مبنی رویوں کو حاوی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ وہ یہ باور کروانے کی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا جذبہ ہی وہ بے مثال جذبہ ہے جس کی ہمیں شدید ضرورت ہے۔ اشفاق احمد کے ڈراموں کے یہی قومی اوصاف ان کے ڈراموں کو پاکستانیت کے وصف سے ہم کنار کرتے ہوئے انھیں دیگر اہل فن میں منفرد اور ممتاز مقام دلواتے ہیں۔ '