مقالہ نگار: جبیں، فرحت نیرنگ خیال کے نوآبادیاتی تناظر میں سرسید احمد خاں بہ طور مثالی کردار

خیابان : مجلہ
NA : جلد
37 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
روبینہ شاہین : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 28 times.

اردو زبان و ادب پر نو آبادیاتی اثرات کا جائزہ لینا اور ادب کے نمونوں کا نوآبادیاتی نکات میں ازسر نو تجزیہ کرنا تنقید ادب کا ایک نیا اور روشن باب ہے۔ ۱۸۵۷ء کے بعد مسلمانوں کو زوال سے نکالنے اور انھیں جدید تصور سے آراستہ کرنے کے لیے سرسید احمد خان کی خدمات نمایاں قدر کی حامل ہیں۔ محمد حسین آزاد کی کتاب نیرنگِ خیال میں سرسید احمد خان کا کردار اس نو آبادیاتی دور میں ایک امید کی کرن کے طور پر ابھرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ تمثیلی پیرائے میں اس کردار کو پیش کرتے ہوئے نو آبادیاتی ایجنڈے کے خدوخال بھی واضح کیے گئے ہیں۔