مقالہ نگار: عقیل، معین الدین نوآبادیاتی مسلم ہندوستان میں قدیم و جدید علوم کی آویزش: پس منظر اور پیش منظر

بنیاد : مجلہ
7 : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

جنوبی ایشیا کی معاشرتی و علمی تاریخ میں تعلیم کے فروغ کے لحاظ سے مسلمانوں کا عہد مثالی رہا ہے۔ بالخصوص عہد مغلیہ میں علم و تعلیم کی اشاعت اس قدر وسیع پیمانے پر ہو چکی تھی کہ مغلیہ حکومت کے طویل زوال میں سیاسی انحطاط کے باوجود تعلیمی درسگاہیں اور مسلمانوں کا نظام تعلیم و تربیت نہ صرف بدستور قائم رہا بل کہ اس میں کہیں کہیں مزید ترقی ہوئی۔ اکثر حکمرانوں نے علم و ہنر کی خصوصی سرپرستی بھی کی۔ اس مقالے میں نوآبادیاتی عہد میں مسلمانوں کی قدیم و جدید علوم کے حوالے سے شرکت پر مدلل بحث کی گئی ہے۔