شاعری کی دوسری اصناف کی مانند ‘‘نثری نظم’’ بھی ایک صنفِ شاعری ہے۔ نثری شاعری اُردو میں انگریزی ادب سے آئی ہے۔ یہ صنف فی زمانہ نزاع کا شکار ہے۔ اس کے حامی اور نقاد اس کے وجود کو معاشرتی ضرورت سمجھتے ہیں اور اس کی اہمیت کو دلائل سے ثابت کرتے ہیں۔ یہ تحقیقی مضمون اس بات پر زور دیتا ہے کہ جذبات کے اظہار کے لیے قوافی، بحور اور اوزان کی پیروی ضرور ی نہیں ہوتی۔