مقالہ نگار: بھٹی، محمد سلمان/سلیم، عابد ناول نادار لوگ کا سیاسی منظر نامہ

ادراک : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، ہزارہ یونی ورسٹی، مانسہر : ناشر
نذر عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 54 times.

عبداللہ حسین کا آخری اردو ناول نادار لوگ ۱۹۹۶ء میں منظرِ عام پر آیا۔ اس میں پاکستان کی سیاسی و سماجی صورتِ حال کو مصنف نے تمام تر جزئیات کے ساتھ پیش کیاہے۔ ناول کا زمانی عرصہ ۱۸۹۷ء سے ۱۹۷۴ء پر محیط ہے۔ اس عرصے میں پاکستانی سیاست اور سماج میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کو عبداللہ حسین نے قدرے تفصیل سے کہانی کا حصہ بنایا ہے۔ ماضی قریب کے ایک مخصوص دور میں پاکستان کی سیاسی صورت حال کی غیر جانبدارانہ پیش کش نادار لوگکا اہم حوالہ ہے۔ اس مقالے میں اسی ناول کا تنقیدی و تحقیقی مطالعہ کر کے اس عہد کے سیاسی حالات کو دیکھنے کی سعی کی گئی ہے۔