مقالہ نگار: نواز، شاہد ناول میں عصری تاریخ کی پیش کش

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 12 times.

ناول اور تاریخ کا تعلق بہت گہرا ہے۔ ناول تاریخ کو جزوی طورپر اپنے اندر سمیٹ کر تاریخ کو کہانی کی شکل عطا کرتا ہے، تو یہی تاریخ ناول کو بنیادی مواد اور مآخذ بھی فراہم کرتی ہے۔ ناول میں تاریخ کو عموماً دو حوالوں سے پیش کرنے کارجحان غالب ہے۔ تاریخی ناولوں میں عمومی طور پر ماضی بعید کے کرداروں، واقعات اور عہد کو پیش کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ناول میں ہم عصر تاریخ اور سماج کو پیش کرنے کا بھی خاصا رجحان ہے۔ ہم عصر تاریخ کو ناول میں سمونے اور محفوظ کرنے کا عمل جہاں ناول کو نئی جہت اور تجربہ عطا کرتا ہے وہیں یہ اس دور کی تاریخ کو محفوظ کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ اس طرح عمومی تاریخ کے متوازی ناول اور دیگر ادبی اصناف کی مدد سے کسی عہد اور سماج کی تاریخ مرتب ہو سکتی ہے۔