مقالہ نگار: قریشی، خادم حسین مکتوبات شیخ محدث دہلوی کی مذہبی اور معاشرتی اہمیت

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
26 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 7 times.

شیخ عبدالحق کے خطوط اُن کی کتاب بعنوان‘‘المکاتیب والرسائل’’ میں محفوظ  ہیں جو شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے لکھی ہے جو سولھویں صدی عیسوی کے نامی گرامی مذہبی سکالر تھے۔ انھوں نے ساٹھ سے زیادہ ضخیم کتابیں مختلف موضوعات پر لکھیں- یہ مکتوبات عام خطوط کی طرح نہیں بلکہ اپنے عنوانات اور تعلیمات کی بناپر رسائل کی حیثیت رکھتے ہیں جن میں وضاحت کے ساتھ مذہبی، روحانی، نفسیاتی، معاشرتی اور علمی موضوعات پر حکیمانہ گفتگو کی گئی ہے اور فطرت انسانی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انسان کی اصلاح و تربیت کی کوشش کی گئی ہے- لہٰذا یہ مکتوبات انسان کی روحانی تربیت اور معاشرے کی اصلاح کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں-