مقالہ نگار: جیلانی، سید انیس شاہ مکاتیب: شکیل بدایونی بنام شکیل عادل زادہ

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
26 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 13 times.

شکیل بدایونی نے فلمی شاعر کے طور پر شہرت پائی- انھوں نے انڈین فلموں کے لیے بہت سے گیت لکھے- یہ گیت انھوں نے سب سے زیادہ برصغیر کے مشہور فلمی شاعروں پر لکھے- موجودہ مضمون میں شکیل بدایونی بنام عادل زادہ کراچی کو لکھے گئے خطوط کو سامنے لایا گیا ہے- عادل زادہ اپنی منفرد نثری تحریروں کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ یہ خطوط اُس وقت لکھے گئے جب شکیل بدایونی کی شہرت عروج پر تھی اور عادل زادہ گم نام تھے- وہ شکیل بدایونی سے بہت زیادہ متاثر تھے-شکیل بدایونی اپنے عہد کے ایک دلوں کو چُھو لینے والے شاعر تھے اور ان کے بہت زیادہ قلمی رابطے تھے مگر شکیل بدایونی اور ان کے پرستاروں کے درمیان خط و کتابت کا دورانیہ زیادہ عرصے تک محیط نہیں ہے۔پہلی دفعہ اُن کے یہ تیرہ خطوط اس مضمون میں شامل ہو رہے ہیں- یہ خطو ط اُن کے منفرد طرزِ تحریر کی وجہ سے بہت دلچسپی کے حامل ہیں- شکیل مقالہ نگار کے دوست تھے اور ان کے پاس کافی عرصے سے ان کے یہ خطوط محفوظ تھے۔ لہٰذا مقالہ نگار نے سوچا کہ وقت کافی گزر گیا ہے کیوں نہ ان کو شائع کروایاجائے- چنانچہ اس مضمون میں یہ خطوط شائع کیے جا رہے ہیں-