مقالہ نگار: ناہید، قیصرہ مولوی عبدالحق اور تحقیقِ متن

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 963 times.

مولوی عبدالحق کی تحقیق و تدوین کے کاموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، شعراےاردو کے تذکرے (تحقیق و تدوین) اور شمالی و جنوبی ہند کے قدیمی منظوم و نثری نمونے (تحقیق و تدوین)۔ مولوی عبدالحق نے سب سے پہلے تذکروں پر تحقیق کا کام اس لیے شروع کیا کہ اردو شاعری کے خدوخال کی پرکھ کے لیے تذکرے ہی ابتدائی ماخذ ہیں۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ابتدائی تذکروں کے بغیر آج ادبی تحقیق کا کام سہل نہ ہوتا۔