مقالہ نگار: عباس،غلام مولوی امام بخش صہبائی اور اردو قواعد نویسی

خیابان : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2011 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 18 times.

مولوی امام بخش صہبائی کا شمار فارسی زبان کے اہم شعرااور اردو زبان کے اہم ادیبوں میں ہوتا ہے۔ لسانیا ت ان کی تحقیق کا ایک اہم شعبہ رہا ہے۔ ‘‘حدائق البلاغت’’ اور ‘‘رسالہ صرف و نحوی اردو’’ ان کے لسانیات کے ساتھ خصوصی شغف پر دلالت کرتاہے۔ یہ تحقیقی مقالہ ان کے اردو گرامر کے حوالے سے کیے گئے کام کا تنقیدی وتحقیقی جائزہ پیش کرتا ہے۔ انھوں نے جن اصولوں کی طرف ہماری رہنمائی کی ہے وہ عربی گرامر کی اصطلاحات اور طریقِ کار کو مد نظر رکھ کر متعین کیے گئے ہیں۔ انھوں نے جملے کو دو قسموں ‘‘جملۂ خبریہ’’ اور‘‘ جملۂ انشائیہ’’ میں تقسیم کیا ہے۔ اسم، فعل، حرف کے حوالے سے بھی کافی اہم مباحث چھیڑے گئے ہیں جن کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ اس مقالے کا موضوع ہے۔