مقالہ نگار: عامر،زاہد منیر مولانا ظفرعلی خان کی افسانوی نثر کانایاب نمونہ

الماس : مجلہ
14 : جلد
NA : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 19 times.

مولانا ظفرعلی خان (۱۸۷۳ء۔۱۹۵۶ء) ہماری قومی تاریخ کی ایک نام ورشخصیت ہیں جنھوں نے سیاست، صحافت اور شاعری کی دنیا میں ناقابل فراموش کارنامے انجام دیے۔ پیش نظر مقالہ مولانا کے ایک نایاب کتابچے کے تعارف پرمشتمل ہے۔ کتابچے"نئی روشنی کاایک نظارہ" کا ذکر ان سے متعلق کسی کتاب میں نہیں ملتا۔ یہ کتابچہ مولانا ظفرعلی خان کی شخصیت کو بطورایک افسانوی نثر نگار پیش کرتا ہے۔ یہ مقالہ اس کتابچے کے تعارف اور ان کی افسانوی نثرکے تجزیہ پر مبنی ہے۔