مقالہ نگار: عابد، نذر / عبدالصبور مولانا شبلی نعمانی کی قومی شاعری

بازیافت : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 34 times.

مولانا حالی کے بعد شبلی دوسری بڑی علمی اور ادبی شخصیت تھے جو سرسید کی اصلاحی تحریک کے سرگرم رکن بن گئے۔ شبلی نعمانی ایک مؤرخ تھے۔ انھوں نے شاعری کو اپنا مستقل وظیفہ نہیں بنایا، لیکن کچھ واقعات کی نوعیت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً شاعری کی طرف متوجہ ہوتے رہے۔ شبلی کی شاعری کا ایک بڑا حصہ قومی و ملی شاعری پر مشتمل ہے ان کی ملی شاعری میں اسلام اور اسلامی اقدار کا ذکر ملتا ہے۔ حالی کی طرح شبلی نے بھی مسلمانوں کو ان کے ماضی کی شان دار تصویر دکھا کر حال کو سنوارنے کا درس دیا۔