مقالہ نگار: نیر، ناصر عباس موت کا زندگی سے مکالمہ: بلراج مین را کا افسانہ

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

بلراج مین را کا افسانہ بیسویں صدی میں ساٹھ اور ستر کی دہائی کے دہلی کے شہری تمدن اور ضمناً پنجاب کی دیہی معاشرت سے متعلق ہے۔یوں اس کا رخ اس معاصر زندگی کی طرف ہے جسے افسانہ نگار اور اس کے ہم عصر جی اور بھگت رہے ہیں۔ بلراج مین را حقیقت نگاری کو افسانے کے ایک اسلوب کے طور پرتوبروے کار لاتے ہیںمگر بنیادی طور پر وہ اپنے زمانے کی تہ دار اور پیچیدہ سچائی کی ترجمانی کے لیےسررئیلی، جادوئی حقیقت نگاری، علامت اورانہونی یعنی uncannyسے کام لیتے ہیں۔ ان کی نظر میں افسانہ آرٹ کی وہ خصوصیات رکھتا ہے،جو مصوری، موسیقی یا فلم سے مخصوص ہیں۔ وہ اپنے متعدد افسانوں میں نظم کی طرح ہی ایک قسم کا آہنگ وجود میں لاتے ہیں۔تاہم یہ آہنگ شعری آہنگ نہیں بیانیہ آہنگ ہے۔اسے کردار، واقعے، صورت حال اور منظر نامے کے بیان کے عمل کی مدد سے ابھارا گیا ہے۔اسی طرح وہ بصری آرٹ کی کچھ تکنیکوں کو کام میں لاتے ہیں۔اس مقالے میں مین را کے افسانوں کا مفصل تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔